
اس بیچ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر ہلاک کرڈالا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق راشد ابو ارہ کو شمالی نبلوس کے طوباس میں ہلاک کیا گیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے چشم دید کے حوالے سے بتایا ہیکہ اسرئیلی فوجیوں نے بدھ کی صبح طوباس پر دھاوا بولا۔ اس درمیان مقامی افراد سے اسکی جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائءیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ابو ارہ ہلاک ہو گیا۔ اسکی گردن اور سینے پر گولیوں لگیں۔ اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔