سعودی حکومت کے اہم فیصلے کے مطابق یکم محرم سے عمرے کی ادائے گی شروع ہو جائے گی لیکن ہندستان اور پاکستان سمیت نو ملکوں کے عازمین اس سے محروم رہیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اورہندستان سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اسکی اجازت نہیں ہو گی۔
previous post