
اتر پردیش میں یوگی حکومت کے ایک وزیر نے بھی لاؤڈ اسپیکر پر اذان کہے جانے پر اعتراض جتایا ہے۔ بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے یوگی کے وزیر آنند شکلا نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے شور کی وجہ سے انکے یوگ، پوجا پاٹھ اور سرکاری کاموں میں پریشانی ہوتی ہے۔ عجیب بات ہیکہ ہندستان میں اذان کی آواز برسہا برس سے گونج رہی ہے لیکن آج تک کسی کو اسکی آواز ناگوار نہیں گزری لیکن گزشتہ چھ برس میں ایسا کیا ہوگیا کہ اب اذان کی آواز لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔