یو گی حکومت کے اعلیٰ سول اور پولس حکام کی فرض شناسی کا یہ عالم ہیکہ وہ عام آدمی تو کیا وزیر اعلیٰ کے دفتر سے آیا ہوا فون تک اٹھانے کی زحمت نہیں کرتے۔ حکام کے ذریعے فون نہیں اٹھائے جانے کی شکایتیں ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خود اسکا تجربہ کرنے کی فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انکے دفتر سے مختلف ضلعوں کے سول اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو فون لگائے گئے لیکن حکام نے فون اٹھا کر بات کرنے کی زحمت نہیں کی۔جن ضلعوں کے حکام نے سی ایم کے دفتر کے بھی فون نہیں اٹھائے ان میں لکھنؤ،علیگڑھ،بنارس،پریاگ راج اور وزیر اعلیٰ کا حلقہ گورکھپور بھی شامل ہے۔ یہ حالت تب ہیکہ جب وزیر اعلیٰ کی جانب سے حکام کو سخت ہدا یت ہیکہ سی یو جی نمبر والے فون فوری طور سے اٹھائے جائیں اور مناسب کاروائی کی جائے۔

previous post