qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

یمن نے کیا بڑپن کا مظاہرہ۔ فلسطینی قیدیوں کے بدلے سعودی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیش کش۔

بشکریہ۔فیس بک

سعودی اتحاد کے حملوں کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے یمن نے فلسطینی قیدیوں کے لئے ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یمن نے پیشکش کی ہیکہ اگر سعودی عرب اپنی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو رہا کردے تو وہ اپنی جیلوں میں بند سعودی قیدیوں کو رہا کردیگا۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلیٰ قومی کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے ایک تجویز پیش کی ہے جسکے مطابق اصلاح پارٹی سعود ی جیلوں میں بند حماس کے لیڈروں پر مقدمہ کی کاروائی روکنے کے لئے دباؤ بنائے

فائل فوٹو

الحوثی نے ٹویٹ کیا کہ سعودی جیلوں میں بند حماس لیڈروں کی رہائی کے عوض محمود ا لصبیحی اور منصور ہادی کے ساتھ ساتھ ان دو افراد کو بھی رہا کرنے کو تیار ہے جنکا انتخاب اصلاح پارٹی کرےگی۔ یمنی حکومت نے شرط رکھی ہیکہ سعودی عرب میں بند فلسطینی قیدیوں کے عوض سعودی پائلٹ کو آزاد کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو حماس کے ایک لیڈر رفعت نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ محمد الخضری سمیت فلسطین کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

سعودی ولی عہد

Related posts

احمد آباد۔۔ کسان لیڈروں کو پریس کانفرنس نہیں کرنے دی گئی

qaumikhabrein

خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے۔ مولانا عابد بلگرامی

qaumikhabrein

سعودی عرب میں فلسطینیوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment