ایشیا بحر الکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے کمشن برائے اقتصادیات و سماجیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہندستان میں کورونا پھیلنے سے پہلے سے ہی مجموعی گھریلو پیداوار جی ڈی پی اور سرمایہ کی رفتار دھیمی پڑ چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقداات کی وجہ سے 2020 کی دوسرہ سہ ماہی میں معاشی مشکلات عروج پر تھیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں جی ڈی پی 2019 کی نسبت زیادہ نیچے رہنے کا اندیشہ ہے
۔ ہندی اخبار جن ستہ کا رپورٹ کے حوالے سے کہنا ہیکہ 2021-22 میں معاشی شرح نمو سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ 2020-21 میں کورونا اور اسکے اثرات کے سبب 7.7 سے زیادہ کی گراوٹ ہونے کا اندیشہ ہے۔
.