qaumikhabrein
Image default
uncategorized

ہندستان میں ویکسین ۔۔چراغ تلے اندھیرا۔

چراغ تلے اندھیرا کی مثال اس وقت ہمارے ملک پر پوری طرح صادق آرہی ہے۔ مرکزی حکومت دوسرے ملکوں کو تو کورونا ویکسین کی کروڑوں خوراکیں مہیا کرا چکی ہے لیکن ملک کی کئی ریاستوں کی ویکسین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی وہ زحمت نہیں اٹھا رہی ہے۔ مہاراشٹر کی مثال لے لیجئے۔ مہاراشٹر میں کورونا متاثر ین اور ہلاک شدگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن وہاں ویکسینیشن سینٹروں پر ویکسن دستیاب نہیں ہے۔ لوگوں کو بغیر ویکسین لئے واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ اور دوسری طرف مودی سرکار عالمی پیمانے پر واہ واہی لوٹنے کے چکر میں دنیا بھر میں ملک کی دیسی طور سے تیار ویکسین دھڑلے سے مہیا کرا رہی ہے۔

وزیر اعظم۔نریندر مودی (فائل فوٹو)

وزارت خارجہ کے حکام کا خود یہ کہنا ہیکہ ہندستان اب تک تراسی ملکوں کو کورونا کی ویکسین مہیا کرا چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق6.45 کروڑ ویکسین اب تک ہندستان ایکسپورٹ کرچکا ہے۔ ان میں1.05 کروڑ ویکسین گرانٹ کے طور پر دیگر ملکوں کو مہیا کرائی گئی ہے۔ جبکہ1.82کروڑ اضافی ویکسین عالمی صحت ادارے ڈبلو ایچ او کے کو ویکس فیسیلیٹی پروگرام کے تحت مہیا کرائی گئی ہیں۔

1.05کروڑ ویکسین میں سے پچہتر فیصد ہمسایہ ملکوں کو گئی ہیں۔ کورونا ویکسین ملک سے باہر بھیجنے کا کام ویکسین میتری اقدام کے تحت کیا جارہا ہے۔ اس اقدام کے تحت دیسی طور سے تیار ویکسین غیر ممالک کو مہیا کرائی جارہی ہے۔ اور یہ کام جنوری سے جاری ہے اس وقت تک ملک کے عوام کو ویکسین نصیب بھی نہیں تھی۔ ملک کی مختلف ریاستوں کو ویکسین مہیا کرانے میں بھی سیاسی انتقام کی روش اختیار کی جارہی ہے۔ اس معامے میں یہ مثال صادق آرہی ہے۔ اندھا باٹے ریوڑی اپنوں اپنوں کو دے۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش توپے نے کورونا ویکسین مہیا کرانے کے معاملے میں مرکزی حکومت پر امتیاز برتنے کا الزام لگایا ہے۔ راجیش توپے کا کہنا ہیکہ مہاراشٹر سے آدھی آبادی رکھنے والی ریاست گجرات کو اب تک ایک کروڑ ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ مہاراشٹر کو ویکسین کی محض ایک لاکھ چار ہزار خوراکیں ہی دی گئی ہیں۔ مہارشٹر کے وزیر صحت نے کہا کہ مہاراشٹر کو چالیس لاکھ ڈوز ہر ہفتے درکار ہیں۔ جبکہ مرکز ہفتے میں محض سترہ ہزار خوراکیں ہی مہیا کرارہا ہے۔۔ دوسرے ملکوں کو کورونا ویکسین مہیا کرانے میں ہماری حکومت چین سے مقابلہ کر رہی ہے۔ جی ہاں یہ مذاق نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق دوسروں کو ویکسین مہیا کرانے کے معاملے میں ہندستان چین سے مقابلے کی حالت میں ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق کورونا ویکسین ایکسپورٹ کرنے کے معاملے میں ہندستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک اور معامملے میں بھی ہندستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ یہ ہیکہ اتنی تعداد میں ہندستانی باشندوں کو ویکسین نہیں ملی جتنی تعداد میں ہندستان نے دوسرے ملکوں کو ایکسپورٹ کردی ہے۔ ویکسین کی کمی کے الزام کو مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہیکہ ریاستیں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مرکزی حکومت پر اس قسمکے الزامات لگا رہی ہیں۔

وزیر صحت ہرش وردھن۔(فائل فوٹو)

Related posts

جرمنی۔۔اینجیلا مرکل نے کورونا کی دو الگ الگ ویکسین لگوائیں۔

qaumikhabrein

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر بھی کورونا متاثر۔

qaumikhabrein

قانون کے راج کا جشن منائیں یا قانون کی دھجیاں اڑائے جانے کا ماتم ؟

qaumikhabrein

Leave a Comment