یورپی یونین نے ہندستانی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات کے مطابق ہندستانی، چینی اورروسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے،صرف یورپی یونین کی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔
یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی۔
یورپی یونین کی تصدیق شدہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا،فائزر،جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔