کورونا کے ابھار کے دور میں ایک جانب آکسیجن گیس کی قلت کے سبب لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں تو دوسری جانب آکسجن کی لیک سے لوگ جانیں گنوا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے شہر ناسک میں ذاکر حسین اسپتال کے باہر کھڑے گیس ٹینکر سے آکسیجن گیس لیک ہونے سے22 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے لوگ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ لیک ہونے کے دوران اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی معطل رہی جسکے سبب وینٹی لیٹر پر پڑے بائیس مریض فوت ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت اسپتال171 افراد ایڈمٹ تھے۔ ٹینکر کے والو میں لیک ہونے کے سبب اتنا بڑ حادثہ ہوا۔ لیک ہونے کے بعد آکسیجن گیس پورے علاقے میں پھیل گئی۔ لوگوں نے دم گھٹنے کی شکایت کی۔ فائر بریگیڈ کے ذریعےکئی گھنٹے کی مشقت کے بعد لیک کو روکا جا سکا۔ پورے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ یہ حادثہ کس طرح ہوا اسکی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ ایک جانب آکسیجن کی نہوتی سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں او دوسری جانب گیس لیک ہونے سے لوگ مر رہے ہیں۔