کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفر ت انگیز ی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سسکٹون کے رہائشی محمد کاشف کا کہناہے کہ وہ علی الصبح چہل قدمی سے واپس آرہے تھے جب دو افراد نے ان پر پیچھےسے حملہ کیا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔محمد کاشف پاکستانی نیژاد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلے سے حملہ بھی کیا جس سے 14 ٹانکے آئے۔مقامی پولیس کے مطبق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔شہر کےمیئر کا کہناہے کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی،اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔بشکریہ جیو نیوز)
next post