کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے پریمیئر (سربراہ) ڈگ فورڈ کی بیٹی نے عراق سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر سے منگنی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈگ فورڈ نے نمازِ عید کے اجتماع میں مسلم کمیونٹی کو بیٹی کی منگنی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے ان کی بیٹی کی ایک مسلم پولیس افسر سے منگنی ہوئی ہے جس پر اہل خانہ بہت خوش ہیں۔
پریمیئر ڈگ فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے عید الاضحیٰ بھی منائی ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسر محمد ہادی کا تعلق عراق سے ہے۔