کورونا کے علاج کے لئے پلازمہ تھیریپی کو کافی اثر دار مانا جارہا تھا لیکن رفتہ رفتہ یہ ثابت ہو گیا کہ پلازما تھیریپی کورونا مریض کی شفایابی میں کوئی رول ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس لئے ایمس اور آئی سی ایم آر نے پلازمہ تھیریپی کو کورونا کے علاج کے پروٹوکال سے ہٹا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ برس پلازمہ تھیریپی کی بہت دھوم مچی تھی ۔ اس تھیریپی کے تحت کورونا سے شفایاب ہونے والے شخص کے خون کے پلازما کو کورونا کے مریض کے بدن میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کا کہنا ہیکہ پلازمہ تھیریپی کورونا کے علاج میں موثر ثابت نہیں ہو رہی ہے۔۔