مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش توپے نے کورونا ویکسین مہیا کرانے کے معاملے میں مرکزی حکومت پر امتیاز برتنے کا الزام لگایا ہے۔ راجیش توپے کا کہنا ہیکہ مہاراشٹر سے آدھی آبادی رکھنے والی ریاست گجرات کو اب تک ایک کروڑ ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ مہاراشٹر کو ویکسین کی محض ایک لاکھ چار ہزار خوراکیں ہی دی گئی ہیں۔ مہارشٹر کے وزیر صحت نے کہا کہ مہاراشٹر کو چالیس لاکھ ڈوز ہر ہفتے درکار ہیں۔ جبکہ مرکز ہفتے میں محض سات ہزار خوراکیں مہیا کررہا ہے۔ سات ہزار کو ابھی بڑھا کر سترہ ہزار خوراک ہر ہفتہ کیا گیا ہے۔۔
توپے کے مطابق سترہ ہززار ڈوز فی ہفتہ مہاراشٹڑ کی ضرورت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکوں کو ویکسین مہیا کرانے سے پہلے اپنے ملک کی ضروریت پوری کرنی چاہئیں۔ ویکسین کی کمی کے الزام پر مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا تھا کہ ریاستیں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ویکسین کی کمی کا بہانہ بنا رہی ہیں۔۔