
اب تک کورونا کیروک تھام کے لئے ویکسین کی دو خوراکیں احتیاط کے طور پر دی جارہی ہیں لیکن اندیشہ ہیکہ ایک برس میں اسکی تین ڈوز دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جی ہاں امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہےکہ ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانےکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزرکمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے فائزرسربرہ کے مطابق کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی۔خیال رہے کہ امریکی دواساز ادارے فائزر نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین بنائی ہے جس کا دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال جاری ہے، فی الحال اس ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جارہی ہیں۔