qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا نے اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی اپنا مریض بنا لیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے خود اس بات کی تصدیق کی ہیکہ انکی کورانا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ ایک متنازعہ ٹویٹ کے بعد ٹویٹر نے کنگنا کا اکائنٹ معطل کررکھا ہے اس لئے وہ انسٹا گرام پر سرگرم ہیں۔کنگنا نے طویل کیپشن میں لکھا کہ کچھ روز سے میں تھکاوٹ اور آنکھوں میں جلن محسوس کر رہی تھی، گزشتہ روز میں نے کووڈ کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔کنگنا نے بتایا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، مجھے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس جسم میں موجود ہے۔کنگنا نے پر امید ہوتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر اس وبا کو شکست دیتے ہیں، یہ کچھ بھی نہیں ہے سوائے عام سے فلو کے۔

Related posts

جشن قمر بنی ہاشم کا شاندار اہتمام

qaumikhabrein

محشر میں جس نعمت کا سوال ہوگا وہ مولا علی کی ولایت ہے۔ مولانا مولانا علی مہدی

qaumikhabrein

نیٹو نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment