qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا بھی جاندار ہے اسے بھی جینے کا حق ہے۔ تریویندر سنگھ راوت نے جتائی ہمدردی۔

تریویندر سنگھ راوت۔ سابق وزیر اعلیٰ۔اترا کھنڈ

کورونا وبا کیا آئی۔ لوگ اسکے نئے نئے علاج تجویز کررہے ہیں ۔کوئی گائے کے گوبر سے غسل کررہا ہے۔ تو کوئی یگیہ کی باتیں کررہا ہے۔ خاص بات یہ ہیکہ یہ سب باتیں مودی جی کے مداحوں کی جانب سے کی جارہی ہیں۔ ایک جانب کورونا کی روک تھام کے لئے ملک کا پورا طبی عملہ لگا ہوا ہے۔ اس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہین۔ کورونا کے خاتمے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں اور اترا کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کو کورونا سے ہمدردی ہو گئی ہے۔ راوت جی فرماتے ہیں کہ دیگر جانداروں کی طرح کورونا کو بھی جینے کا حق ہے۔آخر وہ بھی ایک جاندار ہے.

کورونا کو بھی جینے کا حق ہے۔

کورونا کی جو نئی قسمیں سامنے آرہی ہیں راوت جی کے خیال میں اسکی وجہ یہ ہیکہ کیونکہ ہم اسکے پیچھے لگے ہوئے اور وہ بچنے کے لئے اپنے روپ بدل رہا ہے۔ راوت جی کی نظر میں کورونا بہروپیا ہو گیا ہے۔ تریویندر سنگھ راوت جی کے خیالات سے اگر اتفاق کیا جائے تو کورونا وائرس بھی جاندار ہے اور اسے بھی جینے کا حق ہے اس لئے اسکے خاتمے کی ہمیں کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ ہندو دھرم میں کسی جاندار کو مارنا پاپ پے۔ اس لئے ہمیں کورونا کے خاتمے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے یعنی پاپ سے بچنا چاہئے۔ کورونا ہی کیوں دنیا میں جتنے بھی مہلک وائرس ہیں راوت جی کے نظریہ کے حساب سےوہ سب جاندار ہیں۔ اور ان سب کو جینے کا حق ہے۔ انسان بھلے ہی وائرس کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن وائرس کو ہیں جینے کا حق دینا چاہئے۔ آخر وہ بھی تو جاندار ہے اور جینے کا حق رکھتا ہے۔ راوت جی جو یہ گیان بگھارا ہے اس پر سائنسدانوں کو غور کرنا چاہئے اور کسی بھی وائرس کے خاتمے کی کوئی بھی دوا بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

Related posts

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹس مزید دو سال کے لیے معطل۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن کا حق ملنا چاہیئے۔ اشوک چوہان

qaumikhabrein

شاعرجمشید کمال کی ‘پرواز’ کی رسم رونمائی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment