qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

کشمیر۔۔۔ بیت الفلاح یتیم خانہ کی خدمات۔

سنگھ پورہ پٹن میں قائم جموں وکشمیر یتیم ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جارہے بیت الفلاح یتیم خانہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر یتیم خانہ کے ناظم ڈاکٹر فدا قیوم نے یتیم خانہ کے نظام اور کارکردگی سے عوام کو آگاہ کیا۔تقریب کے بعد انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ اور بڈگام سے تعلق رکھنے والی بیواؤں،یتیموں اور دیگر ضرورت مندوں میں راشن کٹس اور دیگر ساز وسامان تقسیم کئے.

تقریب میں شادی کے لئے یتیم اور ضرورت مند لڑکیوں کو مریج کٹس بھی فراہم کئےگئے۔ضرورت مندوں نے یتیم ٹرسٹ کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فدا قیوم نے کہاکہ ان کاارادہ یتیموں ،بیواؤں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کرتے ہیں ساتھ ہی ان مریضوں کو بھی میڈیکل اسسٹنس فراہم کرتے ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں ہوتاہے۔ انہیں علاج ومعالجہ کے لیے بر پور امداد کرتے ہیں۔ قیوم نے کہاکہ یتیم نوجوان لڑکیوں کی شادی کے لیے بھی انتظام کرتے ہیں ایسی لڑکیوں کو شادی کے لئے ضروریات کا تمام سامان دیتے ہیں ۔ تقریب سے ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے سنگھ پورہ بیت الفلاح کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ یہی ایک عمل جو آخرت میں جنت کا ضامن ہے۔انہوں نے لوگوں پر ایسے مفلس اور یتیموں کی مدد کرنے پر زور دیا۔ سنگھ پورہ پٹن میں قائم یہ یتیم خانہ ماہانہضرورت مندوں کوامداد بھی فراہم کرتاہے۔ ( رپورٹ۔حرہ فیضان۔کشمیر)

Related posts

کورونا کے کیسوں میں اضافے کے لئے چناؤ کمیشن ذمہ دار ہوگا۔ممتا بنرجی۔

qaumikhabrein

عید غدیر پر پینٹنگ مقابلہ۔

qaumikhabrein

مائیکروسافٹ نے دو اسکرین والا نیا موبائل سرفیس ڈو2متعارف کرادیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment