آئی سی ڈی ایس نارہ بل کی جانب سے نارہ بل میں پوشن ابھیان اسکیم کے تحت بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ،کوروناوائرس اورسرکار کی مختلف اسکیموں سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد کیاگیا۔

منعقدہ پروگرام میں تحصیلدار نارہ بل مہمان خصوصی تھے۔سی ڈی پی اونارہ بل عارفہ ملک مہمان ذی وقار کی حیثیت موجود تھیں۔اس موقع پر بی ڈی سی چئیرمین نے بھی شرکت کی۔آنگن واڑی سنٹروں سے تعلق رکھنے والی ورکروں اور ہیلپروں نے کافی تعداد میں شرکت کی

۔پروگرام میں بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ،کروناوائرس سے بچنے اور سرکار کی مختلف اسکیموں کی جانکاری دی گئی۔ اس دوران وادی سے تعلق رکھنے والےمختلف فنکاروں نے تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی پیش کئےجس سے سامعین محظوظ ہوئے۔پروگرام میں ان باتوں کی جانکاری دی گئی کہ کس طرح خواتین سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں

۔پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آنگن وارڈی ورکروں کو انعامات سے نوازا گیا۔عارفہ ملک نے کہاکہ ان کا محکمہ خواتین کوہرطرح سرکاری اسکیموں کافائدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جموں وکشمیر یوٹی بننے کے بعد مرکزی سرکار کی اسکیموں کی جانکاری جگہ جگہ دی جارہی ہے۔
