
انیس سو اکہتر میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں فتح کی یاد میں فوج گولڈن جوبلی منارہی ہے۔اس خوشی میں مشعل ایچ ایم ٹی سرینگر سے پری پاس پورہ پٹن سے ہوتے ہوئے دس سیکٹر حیدر بیگ پٹن پہنچائی گئی۔ایچ ایم ٹی سرینگر سے فوج کی ٹو آر آر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل اےایسں ملک نے یہ مشعل دس سیکٹر کے کمانڈر برگیڈئیر نریش مشرا کے حوالے کی۔پری پاس پورہ پٹن میں انتیس آر آر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل مکھرجی نے مشعل کو حاصل کیا ۔وہاں سے اسے ریلی کی صورت میں حیدر بیگ پٹن پہنچایاگیا جہاں پر ڈی آئی جی نارتھ سجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ،ایس ایس پی بارہمولہ اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے مشعل کوحاصل کرکے شہیدوں کی یادگارپر نصب کیا۔

بعد میں حیدر بیگ دس سیکٹر میں رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔ جشن اور ریلی میں فوجی جوانوں ،اسکولی بچوں اور سبکدوش کشمیری فوجیوں اور عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب میں انیس سو اکہتر کی جنگ میں حہ لینے والے سبکدوش فوجی جوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سبکدوش کشمیری فوجیوں نے بتایاکہ آج پہلی بار کشمیر میں انیس سو اکہتر کی جنگ میں فتح کا جشن منایا گیا۔جو ان کے لیے خوشی کا مقام ہے۔


(رپورٹ۔۔حرہ فیضان۔کشمیر)