qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

کشمیر۔سیاحوں کے گلمرگ پہونچنے کا سلسلہ شروع۔

کورونا وائرس سے جہاں معمولات زندگی درہم برہم ہوئے وادی کشمیر میں سیاحت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ لیکن وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آنے کے بعد سیاحوں کو کوویڈ رہنما خطوط کے تحت اب آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح گلمرگ پہنچ رہے ہیں.

۔اسی تناظر میں گلمرگ گنڈولہ کو بھی سیاحوں کے لئے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔وائرس کی موجودگی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔جبکہ ہوٹلوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد ہورہاہے۔ سرینگر سے گلمرگ تک کئی مقامات پر کوویڈ ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بھی کیا جارہا ہے۔ سیاح خوب گنڈولہ کی سواری کررہے ہیں.

گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے یہاں سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاحوں کے آنے سے ان کا روزگار دوبارہ بحال ہوگا۔انہوں نے گلمرگ میں دکانوں کو کھولنے کے لئے اجازت دینے کی اپیل کی۔
(رپورٹ،حرہ فیضان۔کشمیر)

Related posts

عالم تشیع کو ایک اور صدمہ۔لبنان میں شیخ عبدالعامر قبلان کا انتقال

qaumikhabrein

مہاراشٹر ۔TAIT کا نتیجہ آگیا۔ ٹیچرزکی بھرتی ہوگی جلد

qaumikhabrein

بحرین نے اسرائیل کے لئے اپنا سفیر مقرر کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment