امروہا کے معروف مرثیہ گو شاعر اور آرٹسٹ وسیم امروہوی نے کربلا کے دردناک واقعات پر مبنی دس پینٹنگز کا ایک کلکشن تیار کیا ہے۔ کربلا کے دس مختلف درد انگیز واقعات کو منفرد انداز میں پیش کرنے والی یہ پینٹنگز امروہا کے دانش مندان محلہ میں واقع عزاخانہ اکبر علی میں آویزاں کی جارہی ہیں۔ سات محرم سے لوگ ان پینٹنگز کا دیدار کر سکیں گے۔ واقعات کربلا کو پینٹنگز کے ذریعے پیش کرنے کی اب تک کی یہ پہلی منظم کوشش ہے۔ کربلائی پروجیکٹ کے یہ فن پارے کئی خصوصیات کے حامل ہیں۔ ہر پینٹنگ کا عنوان کسی مرثیہ کا ایک مصرعہ ہے۔ پوری تصویر اسی مصرعہ کی ترجمانی کرتی نظر آتی ہے۔ مصور وسیم امروہوی کے مطابق اس کربلائی پروجیکٹ کا مقصد نوجوان نسل کو پینٹنگز کی زبان میں مقصد واقعہ کربلا سے واقف کرانا ہے۔ وسیم امروہوی کی اس کاوش کو رثائی ادب اور مصوری کا ایک خوبصورت امتزاج قرار دیا جاسکتا ہے۔
previous post