کربلا میں علمدار حضرت عباس کے روضے کے دروازے کی توسیع اور مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اب زائرین زیادہ اچھے طریقے س روضے ککی زیارت کر سکیں گے۔ روضے کے کچھ دروازے مرمت، جدید کاری اور توسیع کے لئے کافی عرصے سے بند تھے۔
جسکی وجہ سے زائرین کو دقت کا سامنا تھا۔ توسیع کا کام باب القبلہ سے لیکر قبلہ روڈ تک چل رہا تھا۔ جسکی وجہ سے زائرین کو کافی گھوم کر لمبا چکر لگا کر روضے تک جانا پڑتا تھا۔ توسیعی کام کے بعد روضے کا علاقہ بڑھ گیا ہے اور پہلے سے زیادہ زائرین بیک وقت روضے میں جمع ہوسکتے ہیں۔ روضے کے صحن اقدس کی توسیع کا کام بھی تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ حضرت عباس کے روضے کی توسیع اور تزئین کاری کا کام عراقی انجینئیروں اور فنی ماہرین نے انجام دیا۔(بشکریہ پارس)