عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایک ممتاز سماجی کارکن کے قتل کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق موصولہ خبروں کے مطابق اہاب جواد الوزنی کو اتوار کو صبح سویرے کربلا میں انکے گھر کے نزدیک نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کردیا تھا۔ الوزنی کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ الوزنی شہر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں پیش پیش تھے۔ انکے قتل کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔
چشم دیدوں کے مطابق ہزاروں لوگوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج میں اہم شاہ راہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ٹائر جلائے۔ احجاجی مظاہریں نے دھمکی دی ہیکہ اگر الوزنی کے قاتلوں کو فوری گرفتار نہیں کیا گیا تھا بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا۔