qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کراچی میں گیس بحران۔ ہر صنعتی زون میں ہفتے میں ایک دن گیس ہالیڈے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے۔
صنعتکاروں نے گیس بحران سے نمٹنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ایک متفقہ حکمت عملی کے تحت اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے ساتوں صنعتی زونز ہفتہ وار باری باری اپنی فیکٹریوں میں ایک روز کا گیس ہالیڈے کریں گے اور جس صنعتی زون کا جس دن ٹرن طے پایا ہے اس دن وہاں کی فیکٹریوں میں گیس کا استعمال بند رہے گا تاکہ گیس کی قلت پر قابوپایاجاسکے اور صنعتی پیداواری سرگرمیاں بھی بلارکاوٹ جاری رہیں۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے ایک بیان میں کہا کہ 9 جولائی 2021 تک ٹرمینلز کی مرمت کا کام چلے گا اس وقت تک سندھ میں باالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا اور صنعتی زونز کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی۔


گیس بحران سے نمٹنے اور صنعتوں کی گیس بندش کا حل نکالنے کے لیے یہ فیصلہ ہوا کہ کراچی کی ساتوں ٹاؤن ایسوسی ایشنز ہفتہ وار باری باری ایک دن کا گیس ہالیڈے کریں گی اور جس صنعتی زون کی باری ہوگی اس دن مذکورہ صنعتی زون میں پیداواری عمل کے لیے گیس کا استعمال بند رکھا جائے گا تاکہ گیس کی قلت پر قابو پایا جاسکے جبکہ بقیہ 6 دن دیگر صنعتی زون جن کا گیس ہالیڈے نہیں ہوگا وہاں کی فیکٹریوں کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کی جائے گی۔(بشکریہ۰گلوبل نیوز92)

Related posts

بیمہ سیکٹر میں74 فیصد تک غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

qaumikhabrein

غم شبیر میں عمر کی حد مقرر نہیں ہوتی

qaumikhabrein

15 شعبان منانے کے لئے گیارہ ملین زائرین کربلا معلیٰ میں

qaumikhabrein

Leave a Comment