کسی اہم ایشو پر سرکار وہائٹ پیپر جاری کرتی ہے۔ لیک کورونا کی پہلی اوردوسری لہرسے نمٹنے کے سرکار کے طور طریقوں پر کانگریس نے وہائٹ پیپر جاری کیا ہے۔۔ راہل گاندھی کے ذریعے جاری اس وہائٹ پیپر میں کہا گیا ہیکہ ملک میں کورونا کی پہلی اور دوسری لہر سے نمٹنے میں سرکاری کی کارکردگی نہایت تباہ کن رہی۔ کورونا پر وہائٹ پیپر جاری کرنے کےمقصد کے بارے میں کانگریس کا کہنا ہیکہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کے لئے حکومت کو تیار ہونے میں مدد کرنا ہے۔ وہائٹ پیپر میں تجویز کیا گیا ہیکہ حکومت کو آکسیجن کے آلات، اسپتالوں میں بستر اور دواؤں کی فراہمی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ وہائٹ پیپر کے مطابق یہ بالکل واضح ہیکہ پہلی اور دوسری لہر میں حکومت کا بندوبست نہایت تباہ کن تھا۔
previous post