qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کابل ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملہ۔ متعدد بچے ہلاک۔

مبینہ طور پر دھماکہ خیز مادے سے بھری گاڑی پر امریکہ نے ڈرون حملہ کیا۔ کابل ہوائی اڈے کے نزدیک ہونے والے اس حملےمیں تین بچوں سمیت چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔ چشم دیدوں کے حوالے سے الجزیرہ کا کہنا ہیکہ حملے میں نو افراد مارے گئے۔ جن میں ایک ہی گھر کے چھ بچے شامل ہیں۔

امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہیکہ ڈروقن حملے کا نشانہ ان خودکش بمبازوں کو بنایا گیا جو افغانستان چھوڑ کر جانے والوں پر کابل ہوائے اڈے پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ سینٹرل کمانڈ نے کہا ہیکہ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی جانچ کی جارہی ہے۔ کابل میں ہائی اڈے پر داعش کے حملے کے بعد امریکہ کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ جو داعش سے منسلک تنظیم اسلامک اسٹیٹ ان خوراسان صوبہISKP پر کیا گیا۔داعش کے کابل ہوائے اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے والے 175 افراد میں تیرہ امریکی فوجی بھی شامل تھے۔ درجنوں طالبانی بھی اس حملے میں مارے گئے تھے۔

Related posts

14معصومین کمیٹی کی جانب سے سبیل شہدائے کربلا

qaumikhabrein

امریکی شہر منیا پولس کی فضا میں پانچ وقت گونج رہی ہے اذان

qaumikhabrein

ترکی بھی اسرائیل کی آغوش میں بیٹھنے کو بے تاب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment