qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک مرحلے میں داخل۔ ڈبلو ایچ او کی وارننگ۔

کورونا کی خطرناک شکل ڈیلٹا

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے مطابق ڈیلٹا کورونا کا پھیلاؤ خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تدروس ایدھانوم نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس دنیا کے بیشتر ملکوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اس کے پھیلاؤ کی رفتار اپنی ابتدائی شکل کے مقابلے میں ساٹھ گنا زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ تیز رفتارمیوٹیشن کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ دنیا بھر میں انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

عالمی صحت تظیم کے سربراہ ڈاکٹر تدروس ایدھانوم

اگرچہ پچھلے دس ہفتے کے دوران یورپ میں ڈیلٹا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگست کے اختتام تک، کورونا کا یہ نیا وائرس پورے یورپ میں پھیل جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کا ڈیلٹا وائرس سب سے پہلے ہندوستان میں دریافت ہوا اور یہ وائرس کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

افغانستان میں غریبوں پر سردی کا قہر۔ 150سے زائد افراد ہلاک

qaumikhabrein

شہر عزا امروہا میں ایام عزا کا روایتی طریقے سے آغاز

qaumikhabrein

ضیا عباس نجمی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا

qaumikhabrein

Leave a Comment