ڈاکٹر ادریس احمد۔ غالب انسٹی کے کارگزار ڈائکٹر بنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ادریس احمد غالب انسٹی ٹیوٹ کے سب سے سینیر افسر ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ میں 34سے مختلف ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داری ڈاکٹر رضا حیدر کے انتقال کے بعد سمبھالی ہے۔ ڈاکٹر رضا حیدر کا گزشتہ دنوں کورونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔
ڈاکٹر ادریس نے ذمہ داری سمبھالنے کے بعد کہا کہ وہ ڈاکٹر رضا حیدر کے ذریعے شروع کئے گئے کاموں کو ہی آگے بڑھائیں گے۔20جنوری1966 میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر ادریس ک تعلق ضلع مراد آباد کے ایک علاقے عمری کلاں سے ہے۔ ڈاکٹر ادریس نے دہلی یو نیورسٹی سے ڈاکٹر ابن کنول کی نگرانی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کی ادبی خدمات کا مطالعہ پر تحقیقی مقالہ تحریر کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی.