qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

چین کے تعاون سے پاکستان نے بھی بنالی کورونا کی ویکسین۔

چین کے تعاون سے پاکستان نے بنائی ویکسین

پاکستان نے چین کے تعاون سے کورونا کی ویکسین تیار کی ہے۔ پاک ویک نامی اس ویکسین کو پاکسستانی حکومت نے انقلابی قدم سے تعبیر کیا ہے۔ پاکستان کے مرکزی پلاننگ وزیر اسد عمر کا کہنا ہیکہ اس ویکسین کی بڑی پیمانے پر تیاری جلد ہی شروع کردی جائے گی۔پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق پاک ویک ویکسین کو چین کی سرکاری دواساز کمپنی کینسینو کے تعاون کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسے پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پیکیج کیا جائے گا۔ پاکستان نے کورونا کی ویکسین تیار تو کرلی ہے لیکن ایک سروے کے مطابق پاکستان میں چینی ویکسین سائنوفارم ہی لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ مغربی ملکوں میں تیار ویکسین لینے سے پاکستانی باشندے پرہیز کرتے ہیں۔

Related posts

عراق میں داعش کی دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام

qaumikhabrein

کسی بھی وقت مقبوضہ فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے۔

qaumikhabrein

دوزخ کا نظارہ کرنا ہے تو ترکمنستان جانا ہوگا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment