qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

چینئی سے آج بھی شائع ہوتا ہے ہاتھ سے کتابت شدہ اردو روزنامہ۔

یہ جان کر کیا آپکو حیرت نہیں ہوگی کہ کمپیوٹر کے اس دور میں ایک ردو اخبار آج بھی ہاتھ سے لکھا جاتا ہے۔ جی ہاں تمل ناڈو کی راجدھانی چینئی سے شائع ہونے والا روز نامہ مسلمان اخبار شاید دنیا کا واحد اخبار ہے جسکی کتابت آج بھی ہاتھ سے ہوتی ہے۔

اسکی قیمت محض 75 پیسے ہے۔ یہ بھی حقیقت ہیکہ اخبار کی قیمت اشاعت کے بعد سے آج تک بڑھائی نہیں گئی ہے۔ مسلمان اخبار 94 برسوں سے شائع ہورہا ہے۔ اسکی ابتدا 1927 میں سید عزت اللہ نامی ایک اردو صحافی نے کی تھی۔ 94 برس بعد آج عزت اللہ کے پوتےسید عارف اللہ یہ ہاتھ سے کتابت شدہ اخبار نکال رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دادا کی روایت کو زندہ رکھا ہے۔

رتے ہیں۔ ایک کاتب کو تین گھنٹے میں ایک صفحے کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل اخبار مسلمان کے دفتر میں کوئی خاص سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ دفتر میں دو پنکھے اور تین بلب اور ایک ٹیوب لائٹ ہے۔گزشتہ برس ایڈیٹر کے کمرے میں ایک کمپیوٹر اور ایک پرنٹر لگایا گیا تھا۔

اخبار کے منتظمین کا کہنا ہیکہ اردو کتابت اور خطاطی کا دور ختم ہورہا ہے لیکن وہ اخبار کے ذریعے اسکو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اخبار کے لئے تین رپورٹر خبریں یکجا کرنے کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ کاتبوں میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو دوسروں کو دوگنا کام کرنا پڑتا ہے۔ ہر کاتب یا خطاط کو فی صفحہ ساٹھ روپئے ادا کئے جاتے ہیں ۔ مسلمان اخبار کے قارئین گاہکوں کی تعداد 23,000 ہے۔ جو دس ڈالر سالانہ ادا کرکے اخبار حاصل کرتے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہیکہ ڈجیٹل دور میں ہاتھ سے کتابت شدہ اخبار شائع کرنا ایک چنوتی ہے۔

Related posts

امروہا میں ‘عالمی جائزہ’ کے ‘صادقین نمبر’ کا اجرا۔

qaumikhabrein

جموں وکشمیر کی ثقافت اور تہذیب و تمدن پر سیمنار

qaumikhabrein

امروہا والوں نے کربلا میں منایا امام سجاد کی شہادت کا غم۔ نکالا روایتی انداز میں جلوس

qaumikhabrein

Leave a Comment