
حالیہ دنوں میں ہندستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے چھ ریاستوں مہاراشٹر، پنجاب،کرناٹک،مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور گجرات میں کورونا معاملوں کے سامنے آنے کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان چھ ریستوں میں روزانہ آنے والے نئے کیسوں کی شرح 78.56 فیصد ہے۔ دوسری طرف وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا دعویٰ ہیکہ ہندستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور شرح دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔ حقیقت یہ بھی ہیکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کے معاملے یں ہندستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پر امریکہ اور دوسرے پر برازیل ہے۔ لیکن اموات کے معاملے میں ہندستان کی شرح نسبتا کم ہے۔یہ اور بات ہیکہ حالیہ دنوں میں ٹھیک ہونے والے کورونا مریضوں کی شرح میں گراوٹ بھی آئی ہے۔۔
