پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ اس تازہ لہر میں وائرس بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ماہرین کاکہناہےکہ بچوں میں کوروناکے باعث شرح اموات بڑوں کے مقابلے کافی کم ہے لیکن یہ کوروناکے پھیلاؤکا بہت بڑا سبب ہیں ؕکورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں نومولود بھی شامل ہیں۔راجدھانی اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی کل تعداد 5 ہزار 726 بتائی جاتی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔