qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں مل رہا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ پنجاب بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں سخت کردی گئی ہیں، سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والے افراد کی شاپنگ مال آمد پر گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ ایسے افراد کو پٹرول بھی نہیں دیاجارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سے بغیر ویکسین لگوائے شاپنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانا اور سفر کرنا بھی ویکسینیشن سے مشروط کردیا گیا۔

A

پنجاب بھر میں کورونا کے خلاف قوتِ مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول فروخت نہیں کیا جارہا ہے۔ ۔
ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کی جارہی ہے۔ آج سے 17سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

آج سے بیرونِ ملک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کےافراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگے گی جس کیلئے دستاویزی ثبوت ضروری قرار دے دیا گیا۔ ایک شاٹ کی قیمت 1 ہزار270 روپے مقرر کی گئی ہے
سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو تنخواہیں بھی نہیں دی جائیں گی۔ حکومت نے ہر فرد کے لئے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

Related posts

امروہا میں ایام عزا کا آخری دن روایتی عشق و عقیدت کے ساتھ اختتام پزیر۔

qaumikhabrein

مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا اسٹوری ٹائم پروگرام

qaumikhabrein

سکینہ بنت حسین کی شان میں محفل مقاصدہ

qaumikhabrein

Leave a Comment