یہ معمہ حل ہونے میں نہیں آرہا ہے کہ ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور بغیر پاسپورٹ اور بغیر ویزا کے امریکہ کیسے پہونچ گیا۔جی ہاں اسوقت پاکستان میں پیشاور سے تعلق رکھنے والے ماشو شنواری نامی ایک ٹرک ڈرائیور کا قصہ زباں زد خاص و عام ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ پیشاور کے لاندھی کوٹل کا ٹرک ڈرائور ماشو شنواری سامان لیکر تورخم کے راستے کابل گیا تھا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کا ہنگامہ جاری تھا کہ اس درمیان وہ لاپتہ ہو گیا گھر والوں کو یہ شک ہوا کہ وہ کابل میں کہیں مارا گیا۔ تین روز بعد اس نے اپنے گھر والوں کو مطلع کیا کہ وہ خیریت سے ہے اور امریکہ میں ہے۔ اسکا کہنا ہیکہ وہ امریکی فوجوں کی امریکہ واپسی کا تماشہ دیکھنے کابل ہوائی اڈے گیا تھا۔اور موقع دیکھ کر ایک طیارے میں سوار ہو گیا اور امریکہ پہونچ گیا۔ اس نے بتایا کہ اس نے اپنا ٹرک کابل ہوائی اڈے کے پاس ہی کھڑا کردیا تھا وہاں سے اسکو منگوا لیا جائے۔ تو بتائیے صاحبان ٹرک ڈرائیور کیسے پہونچا امریکہ۔۔
next post