ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستے نے یہ نواں طلائی تمغہ اپنی خاتون کھلاڑی کی مدد سے حاصل کیا ہے۔ ایران کی زہرا نعمتی نے تیر اندازی کے انفرادی مقابلے میں اپنے اطالوی حریف کو ایک سنسی خیز مقابلے میں چھے پانچ سے ہرا دیا۔
زہرا نعمتی نے ٹوکیو پیرالمپک میں طلائی تغمہ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔ وہ اس سے پہلے لندن اور ریو میں ہونے والے پیرالمپک مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔
ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے کے نو، چاندی کے سات اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کر چکا ہے اور سترہ رنگ برنگے تمغوں کے ساتھ تیرہویں نمبر پر کھڑا ہے۔