qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگ

ِ”میں غزل ہوں”

کبھی میں گلاب بیلا میں ہوں
تو کبھی میں کانٹوں میں سج گئی ہوں

کبھی میں کالے بادلوں میں ہوں
تو کبھی میں چاند کی چاندنی میں ہوں

کبھی میں اگتے سورج کی لالی ہوں
تو کبھی میں ڈوبتا سورج ہوں

کبھی میں کسی کے درد کی ساتھی ہوں
تو کبھی میں چٹکتی کلی کی طرح خوش ہوں

کبھی میں چڑیوں کے چہکنے میں ہوں
تو کبھی ناچتے مور کی مستی میں

کبھی میں رانی اور راجہ کی کہانی ہوں
تو کبھی میں ظلمتوں کی نشانی ہوں

کبھی میں بندیا کی جھل مل میں ہوں
تو کبھی میں پائل کی کھنک ہوں

اور کبھی میں کجراری نم آنکھوں میں

میں تو بس ایک کہانی ہوں
میں تو بس ایک کہانی ہوں

(حنا وزارت۔علی گڑھ)

Related posts

حماس لیڈر اسمعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا

qaumikhabrein

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور۔ یو این کا دوغلا چہرہ بے نقاب

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں نوجوانوں کو ایم آئی ایم سے جوڑنے کی مہم

qaumikhabrein

Leave a Comment