qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نیپال نے پپتنجلی کی کورونا دوا کی ملک میں تقسیم پر روک لگائی۔

نیپال نے بابا رام دیو کے گروپ کے ذریعے تیار کورونا کی دوا کی تقسیم کو روک دیا ہے۔ رام دیو کے پتنجلی گروپ نے کورونا کی دواؤں کی کٹ کورونل کی ایک کھیپ نیپال کو تحفے میں دی تھی لیکن نیپال کے آیوروید اور متبادل ادویات کے محمکمہ نے کورونل کٹ کی ملک میں تقسیم کو روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمے نے اسکی وجہ یہ بتائی ہیکہ پتنجلی کی 1,500 کورونل کٹس کو حاصل کرنے کے لئے مناسب طریقہ اختیار نہیں کیا گیا۔ پتنجلی کا دعویٰ ہیکہ اسکی دوا کورونا افیکشن سے نمٹنے میں کارگر ہے۔ نیپال کے محکمہ ایوروید کا کہنا ہیکہ پتنجلی کی تیبلیٹ اور ناک میں ڈالنے ولی دوا کورونا سے لڑنے والی دواؤں کے برابر نہیں ہے۔ نیپال کے حکام نے پتنجلی گروپ کی کورونا دوا کے خلاف انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے بیانات کا بھی حوالہ دیا ہے۔ آئی ایم اے نے رام دیو کو کورونا کی دواؤں کی اثر انگیزی ثابت کرنے کی چنوتی دی ہے.

بھوٹان کے بعد نیپال دوسرا ملک ہے جس نے رام دیو کی کورونا دوا کی تقسیم پر پابند لگائی ہے۔ بھوٹان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک بھر میں کورونل کٹ کی تقسیم روک چکی ہے۔

Related posts

میرٹھ۔۔انعامات کی تقسیم کے ساتھ تحت اللفظ عشرہ مجالس ختم

qaumikhabrein

  یہ جبر اور  اختیار کی جنگ ہے۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

شاہ ولایت کے عرس کے موقع پر محفل نعت و منقبت

qaumikhabrein

Leave a Comment