qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

نیٹو نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا۔

فائل فوٹو

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان میں اپنے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔نیٹوکا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں قائم ہیڈ کوارٹر میں ہورہا ہے، اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔اجلاس کے افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا۔

نیٹو سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اب صرف نیٹو کے غیر فوجی منتظم کابل میں موجود ہوں گے تاہم افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک جاری رہےگا۔خبررساں ایجنسی کےمطابق نیٹو اجلاس میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل ، دہشت گردی، سائبر حملوں اور چین کے عروج سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

Related posts

اورنگ آباد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

qaumikhabrein

امروہا میں محفل جشن ولادت امام تقی جواد علیہ السلام

qaumikhabrein

کورونا کی دوا آکسفورڈ زینیکا پر سولہ ملکوں میں پابندی

qaumikhabrein

Leave a Comment