qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نیو یارک میں ویکسین لگوانے پر سو ڈالر دئے جارہے ہیں

T

امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیونے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔

ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا قسم کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔ لوگ پیسوں کے حصول کی خاطر بھی کورونا ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں گے۔دوسری جانب فرانس نے ویکسین پاسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، 9 اگست سے ٹرین یا جہاز میں سفر اور کیفے میں داخلے کے لیے بھی ہیلتھ کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ کارڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو جاری کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں میوزیم، سنیما اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے 21 جولائی سے ویکسین پاسپورٹ لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

امروہا میں ادبی شام موسی رضا نقوی کے نام

qaumikhabrein

امام حسین کی بیعت تمام انبیا کی بیعت کے مترادف تھی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

یو پی کا وزیر بھی اذان کی آواز سے پریشان

qaumikhabrein

Leave a Comment