آخر کار ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی چناؤ نتیجے کو عدالت میں چنوتی دے ہی دی۔ نندی گرام سے بی جے پی کے سو ویندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو 1956 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بار ممتا بنرجی اپنے قریبی حریف بی جے پی کے ادھیکاری سے کاف آگے رہیں۔ دو ایک بار ادھیکاری بھی ممتا سے آگے نکلے۔ لیکن ایک بار تو ممتا بنرجی کی کامیابی کا اعلان ہو گیا لیکن تھوڑی دیر کے بعد ادھیکاری کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا۔ ممتا بنرجی اور انکی پارٹی نے ووٹوں کی گنتی میں گڑ بڑ کا الزام لگایا تھا اور چناؤ کمیشن سے دوبارہ گنتی کرنے کو کہا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی میں گڑ بڑ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ اب ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی چناؤ نتیجے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں چنوتی دی ہے۔ عدالت کل یعنی جمعہ کو معاملے کی سماعت کریگی۔
۔مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں ممتا کو اقتدار سے باہر کردینے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والی بی جے پی کی تھوڑی بہت عزت نندی گرام میں ہی بچ سکی تھی۔ ورنہ مغربی بنگال کے عوام نے تو بی جے پی کا بینڈ بجا دیا تھا۔