qaumikhabrein
Image default
uncategorized

نامور صحافی عار ف شیخ کا اورنگ آباد میں انتقال

پچاس سال تک صحافتی دنیا میں اپنے قلم کا لوہا منوانے والے نامور صحافی عارف شیخ اب اس دنیا میں نہیں رہے ، ان کا ستر سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث اورنگ آباد میں انتقال ہوگیا ،

پچھلے دو مہینوں سے عارف شیخ کی طبعیت ناساز تھی ایک ہفتے سے اورنگ آباد کے آئی کان اسپتال میں وہ زیر علاج تھے . عارف شیخ کی نماز جنازہ مسجد گنج شہیداں میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ، صحافتی دنیا میں عارف شیخ کو ان کی انوسٹی گیٹو صحافت کے حوالے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، چند سال پہلے عارف شیخ کو سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں لائف ٹائم چیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ،

عارف شیخ کے صحافتی سفر کا آغاز اورنگ آباد کے موقر مراٹھی روزنامے اجنٹہ سے ہوا یہ انیس سو ستر کی دہائی تھی جب عارف شیخ نے ایک مراٹھی اخبار سے اپنی عملی صحافت کا آغاز کیا اس کے بعد وہ اورنگ آباد ٹائمز سے وابستہ ہوئے ، اورنگ آباد ٹائمز میں عارف شیخ نے تقریباً آٹھ سال کام کیا ۔ اس کے بعد وہ ممبئی کے مڈ ڈے اخبار سے وابستہ ہوگئے مڈ ڈے میں دو سال رہے بعد ازاں قومی اخبار انڈین ایکسپریس سے وابستہ ہوئے انڈین ایکسپریس میں وہ تقریباً پندرہ سال رہے ۔

اسی اخبار نے انھیں قومی شہرت عطا کی، عارف شیخ نے انگریزی صحافت میں انویسٹی گیٹیو رپورٹنگ کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں پچھلے دیڑھ سال سے انکی صحت ناسازتھی، لیکن صحافتی دنیا کے اس سپاہی کا قلم آخر وقت تک رکا نہیں ۔( رپورٹ۔ محمد اظہر الدین اورنگ آباد)

Related posts

قانون کے راج کا جشن منائیں یا قانون کی دھجیاں اڑائے جانے کا ماتم ؟

qaumikhabrein

سعودی عرب۔ایک اورحکومت مخالف کو سولی پر چڑھا دیا گیا۔

qaumikhabrein

جو بائیڈن کا اسرائیل دورہ۔۔۔ مقبوضہ فلسطین فوجی چھاونی میں تبدیل

qaumikhabrein

Leave a Comment