
بجھی پورہ مازہامہ ماگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے35 سالہ ناصر احمد خان نامی شخص پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں ناصر شدید طور پر زخمی ہوگئے انہیں فوراً سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔بتایاجاتاہے کہ بجھی پورہ مازہامہ ماگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے ناصر احمد خان پر اس وقت گولیاں چلائی جب وہ اپنے ہی گھر کے نزدیک بجلی کے تار کی مرمت کررہاتھا۔

ناصر احمد خان کی لاش جب اسکے آبائی گھر پہنچائی گئی تووہاں صف ماتم بچھ گئی۔ ادھر یہ خبر گشت کررہی تھی کہ ناصر جموں وکشمیر پولیس میں کام کررہاتھا تاہم ایس ایس پی بڈگام نے بتایاکہ وہ ایک سویلین تھا۔ ادھر واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔مگر ابھی تک حملہ آور گرفت میں نہیں آسکے۔ (رپورٹ۔حرہ فیضان کشمیر)