نائجیریا میں شعیہ عالم دین اور اسلامی تحریک کے بانی شخ ابراہیم ذک ذکی کے حامیوں نے عوامی مارچ نکال کر ایک بار پھر شیخ ذک ذکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کا مطالہ کیا ہے۔مہر نیوز کے مطابق شیخ ذک ذکی کے حامیوں نے ابو جا شہر کے گارکی علاقے میں مارچ نکالا۔دسمبر 2000 میں ذاریا میں ایک عزا خانے میں امام حسین کے عقیدت مندوں پر سرکاری فوج نے حملہ کیا تھا۔ اس کاروائی مں دو ہزار شعیہ ہلاک ہوئے تھے ۔ شیخ ذک ذکی کے تین بیٹے بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ شیخ ذک ذکی اور انکی اہلیہ کو نا معلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ ذاریا واقعہ می شیخ ذک ذکی بری طرح زخمی ہوئے اور انکی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔ شیخ ذک ذکی کی رہائی کے لئے انکے حامی اکثر مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔
previous post