میرٹھ میں عزاخانہ چھوٹی کربلا میں جشن سقائے حرم ،علمدار کربلا حضرت عباس کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس قدیم محفل مقاصدہ میں متعدد مقامی اور بیرونی مداحان اہل بیت نے علمدار کربلا کی خدمت میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل مقاصدہ کا مصرع طرح تھا۔ کل ایمان کے گھر کل وفا آیا ہے۔مقامی شعرا کے ساتھ ساتھ جن بیرونی مداحان اہل بیت نے منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا وہ تھے نصیر اعظمی، آصف جلال بجنوری، شمیم الہ آبادی، ساغر بنارسی، قیصر تقوی، حسنین امروہوی اورشوکت کاظمی۔ محفل کی نظامت نصیر اعظمی نے کی۔
previous post