ملک کی جن چھ ریاستوں میں کرونا کے کیسوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ان میں مہاراشٹر بھی شامل ہیں۔ وبا کے پھیلتے دائرے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت عوام کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن لگنے کے اندیشوں کے بیچ مزدور طبقہ اور روزینہ زدوری پر کام کرنے والوں میں خوف و ہراس ہے۔ ریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے وزیر اعلیٰ سے لاک ڈاؤن کے علاوہ دیگر راسرت تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔
previous post