
سی بی آئی۔ ممبئی پولس کے سابق سربراہ پرم بیر سنگھ کے ذریعے وزیر داخلہ انل دیش مکھ پر لگائے گئے بد عنوانی کے الزامات کی ابتدائی جانچ شروع کریگی۔ بامبے ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو یہ ہدایت ڈاکٹر جے شری پاٹل کی عرضی پر دی ہے۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد انل دیشمکھ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بابے ہائی کورٹ نے کہا کہ چونکہ انل دیش مکھ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ ہیں اس لئے ریاستی پولیس غیر جانبداری کے ساتھ جانچ نہیں کرسکتی۔ سی بی آئی کو پندرہ روز میں جانچ کا آغاز کرنا ہے۔ پرم بیر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ انل دیش مکھ نے ممبئی پولیس سے شہر کے شراب خانوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے ماہانہ سو کروڑ روپئے یکجا کرنے کو کہا تھا۔
