qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا اسٹوری ٹائم پروگرام

آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد میں آج یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقع پر ” اسٹوری ٹائم” کا پروگرام جس میں معلمین و معلمات بچوں کو لائیو جوڑ کر امام زین العابدین علیہ السلام کے معجزات و کرام کے ساتھ ان کی سوانح حیات بیان کریں گے ۔
مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کا یہ ” اسٹوری ٹائم” کا پروگرام معصومین علیہم السلام کی شہادت کے دن پیش کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کو امام کی زندگی سے بچوں اور بچیوں کو واقف کرایا جائے۔

مکتب کے بانی و پرنسپل سید شاداب احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کو پچھلے سال بھی بچوں کے سامنے پیش کیا گیا لیکن اس سال مکتب کے یوٹیوب چینل پر بھی لائیو کیا جاتا ہے تاکہ مومنین بھی اس سے استفادہ کریں ۔

اسٹوری ٹائم کے بعد بچوں کو ڈرائنگ کا موقع دیا جاتا ہے بچے جس واقعہ کو پسند کرتے ہیں اس واقعہ کی تصویر کشی کرتے ہیں اس سے بچوں کی صلاحیت بھی اجاگر ہوتی ہے اور آئمہ طاہرین کی سیرت ان کے ذہن نشیںن ہو جاتی ہے۔
مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد میں سال کے ۱۲ مہینے داخلے جاری رہتے ہیں بچیوں کے لئے ایران و عراق سے تعلیم یافتہ معلمات اور بچوں کے لئے معلمین کا انتظام کیا گیا ہے۔ داخلہ کے لئے مکتب کی ویب سائٹ پر داخلہ فارم بھرا جا سکتا ہے

Related posts

جمعیت علما کا دس روزہ سیرت النبی پروگرام

qaumikhabrein

اسلامی اقدار کو پس پشت ڈالنے سے مسلمان پستی کا شکار ہوئے۔ولی رحمانی

qaumikhabrein

تحریک لبیک پاکستان پر لگے گی پابندی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment