qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مولانا کلب جواد سے بھی علما ناراض۔

قرآن مجید کی بعض آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والا گستاخ قرآن وسیم رضوی تو شیعہ اور سنی مسلمانوں کی لعنت اور ملامت کی زد میں ہے۔ یو پی شیعہ وقف بورڈ کی رکنیت کے لئے امیدوار بنانے کے معاملے پر مولانا کلب جواد بھی شیعہ علما کے نشانے پر ہیں۔ وسیم رضوی اور فیصی کے مقابلے پر مولانا کلب جواد نے جس شخص کو اپنا امیدوار بنایا وہ عصمت دری کے الزام میں جیل جا چکا ہے اور فی الحال ضمانت پر ہے۔۔

مولانا سید ذولفقار حیدر نے مولانا کلب جواد کی مجلس علما ئے ہند کی رکنیت سے یہ کہتے ہوئے احتجاج میں استعفیٰ دیا کہ مولانا کلب جواد نے نہ صرف ایک زانی کو امیدوار بنایا بلکہ اسکو خود ووٹ بھی دیا۔ اور دیگر متولیوں سے بھی اس ملزم امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ یو پی شیعہ وقف بورڈ کا حالیہ انتخاب قرآن مجید کے گستاخ اور زنا کے ایک ملزم کے درمیان تھا۔

Related posts

برطانیہ نے ہندستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے الگ کردیا۔

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

دہلی حکومت کے اختیارات اور محدود۔۔ این سی ٹی ترمیمی بل منظور

qaumikhabrein

Leave a Comment