مغربی بنگال کی کمان ایک بار سمبھالنے کے بعد ممتا بنرجی نے تمام اہل وطن کو مفت کورونا ویکسین لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مطالبے کے ساتھ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ممتا بنرجی کی جانب سے عدالت میں پیش عرضی میں کہا گیا ہیکہ ملک کے ہر شہری کو کورونا ویکسین لگانے پر تیس ہزار کروڑ روپئے خرچ ہونگے۔ اور اس رقم کا بندوبست کرنا مرکزی حکومت کے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
ممتا بنرجی کے سپریم کورٹ سے اس مطالبے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ خاص طور سے ایک ایسے دور میں کہ جب مرکزی حکومت بیس ہزار کروڑ روپئے سینٹرل وستا پروجیکٹ پر خرچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ کورونا مہاماری کے دوران مرکزی حکومت کے اس پروجیکٹ پر تمام اپوزیش جماعتیں نکتہ چینی کررہی ہیں۔ لیکن مرکز حکومت اس پروجکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اڑی ہوئی ہے۔ گویا اسکے لئے عوام کی زندگی سے زیادہ یہ پروجیکٹ اہم ہے۔