qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد فوری روکا جائے۔پوپ فرانسس

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا ہیکہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔پوپ فرانسس کا کہنا ہیکہ بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔دوسری جانب تیونس نےمقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانےکا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

‘صحت مند نہٹور’ مہم کے تحت میونسپلٹی کے دو وارڈ س میں ہیلتھ کیمپ

qaumikhabrein

حق پر چلنے والے باطل کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے۔ مولانا سبط حیدر زیدی

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

Leave a Comment